پرویز مشرف کی رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر


پرویز مشرف رجسٹرار آفس اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز سابق صدر ‏
22 فروری, 2020 4:00 شام

اسلام آباد  ( 92 نیوز)  سابق صدر پرویز مشرف  کی رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ،جسٹس عمر عطاء بندیال 24 فروری کو اپیل پر چیمبر میں سماعت کریں گے۔

سابق صدر پرویز مشرف  نے خصوصی عدالت کا سزائے موت کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کررکھے تھے ۔

سابق صدر پرویز مشرف نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کررکھی تھی۔سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کی رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے ۔

جسٹس عمر عطاء بندیال 24 فروری کو اپیل پر چیمبر میں سماعت کریں گے ،رجسٹرارآفس نے وکیل پرویز مشرف سلمان صفدرکو نوٹس جاری کردیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز