Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پرویز الٰہی کی زیر صدارت ق لیگ ضلع گجرات کا اعلیٰ سطح کا تنظیمی اجلاس

پرویز الٰہی کی زیر صدارت ق لیگ ضلع گجرات کا اعلیٰ سطح کا تنظیمی اجلاس
February 6, 2021

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ ضلع گجرات کا اعلیٰ سطح کا تنظیمی اجلاس ہوا، اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی بولے چیزیں آہستہ آہستہ بہتری کی طرف جاتی نظر آ رہی ہیں، وزیراعظم اتحادیوں کوساتھ لیکر چل رہے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ ضلع گجرات کا اعلیٰ سطح کا تنظیمی اجلاس ہوا۔ سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی اور حسین الٰہی کی بھی اجلاس میں شریک تھے۔

اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ میں تحریک انصاف کی طرح یہ تو نہیں کہتا کہ گھبرانا نہیں لیکن چیزیں آہستہ آہستہ بہتری کی طرف جاتی نظر آ رہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معاملات میں بہتری کیلئے وزیراعظم سرگرم ہیں اور وہ اتحادیوں کوساتھ لیکر چل رہے ہیں۔ وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے ہرپلیٹ فارم پر آواز بلند کی، اِس وقت لانگ مارچ کی نہیں ترقی مارچ کی ضرور ت ہے۔

چودھری مونس الٰہی بولے سیاسی قوتوں کو عوامی ایشوز کوفوکس کرنا چاہئے، اپوزیشن کی مثبت تنقید حکومت کی رہنمائی کر سکتی ہے۔

چودھری وجاہت حسین بولے پاکستان مسلم لیگ کافلسفہ سیاست عوام کی خدمت ہےاورعوامی سطح پر ڈیلیور کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔