Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پرویزالہٰی سے یونیورسٹی آف گجرات کے میڈیکل طلبہ کے وفد کی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

پرویزالہٰی سے یونیورسٹی آف گجرات کے میڈیکل طلبہ کے وفد کی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا
November 20, 2020
لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی سے یونیورسٹی آف گجرات کے میڈیکل فائنل ایئر کے طلبہ کے وفد کی ملاقات، اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ چودھری پرویزالہٰی نے اس موقع پر کہا کہ شہبازشریف کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے گجرات اور سرگودھا یونیورسٹیوں کے طالبعلم خوارہو گئے، تعلیمی اداروں اور ان میں زیرتعلیم طلبہ کا کوئی پرسان حال نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ شہبازشریف نے تختیاں لگانے کے چکر میں ہوم ورک مکمل نہیں کیا جس کی وجہ سے تعلیمی ادارے تباہی کے دھانے پر ہیں، مزید بولے گجرات یونیورسٹی کے شعبہ میڈیکل کے 500 طلباء و طالبات شہباز شریف کو کوس رہے ہیں۔ چودھری پرویزالہٰی نے کہا گجرات یونیورسٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر دئیے جائیں گے، وفد کے شرکا کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے طلبہ کی آخری امید چودھری پرویزالہٰی ہیں۔