پروٹیزکیخلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا



کیپ ٹاؤن ٹیسٹ فاف ڈوپلاسس محمد حفیظ، فخر زمان اور امام الحق عثمان شنواری، شان مسعود شاداب خان اور فہیم اشرف
۰۹ جنوری, ۲۰۱۹ ۵:۳۸ شام

 لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم نے پاک جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز میں پروٹیز کیخلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ حارث سہیل اور جنید خان ٹیم سے باہر ہو گئے۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کے لیے اپنے پتے شو کر دیے۔ پاکستان ٹیم کی کمان سرفراز احمد سنھبالیں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، فخر زمان اور امام الحق شامل ہیں۔ بابر اعظم ،شعیب ملک ،محمد رضوان اور حسین طلعت بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

محمد عامر کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ، حسن علی،عماد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں  کامیاب رہے۔

عثمان شنواری، شان مسعود شاداب خان اور فہیم اشرف بھی 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

حارث سہیل اور جنید خان ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز 19 جنوری کو ہو گا۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے ہرا کر ٹیسٹ میچ کے ساتھ ساتھ سیریز بھی اپنے نام کر لی۔

بیٹنگ ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پروٹیز نے ہر شعبے میں شاہینوں کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ کپتان سرفراز کی قیادت میں قومی ٹیم کی ایک اور ہار ہو گئی۔ ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ سیریز بھی قومی ٹیم کے ہاتھ سے نکل گئی۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے چوتھے روز 41 رنز کا آسان ہدف جنوبی افریقہ نے 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ ایلگر 24 اور فاف ڈوپلاسس 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پروٹیز کپتان فاف ڈو پلاسس 103 رنز بنا کر میچ کے ٹاپ اسکورر رہے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ ڈیل اسٹین نے دونوں اننگز میں 7 شاہینوں کا شکار کیا۔ ربادہ نے 6 اور اولیور نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ساؤتھ افریقہ کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 11 جنوری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔



تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.