Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پرعزم قوم کی حمایت کیساتھ امن دشمنوں کی ہر سازش ناکام بنائیں گے ، آرمی چیف

پرعزم قوم کی حمایت کیساتھ امن دشمنوں کی ہر سازش ناکام بنائیں گے ، آرمی چیف
June 29, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پرعزم قوم کی حمایت کیساتھ امن دشمنوں کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔ آرمی چیف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملہ ناکام بنانے میں اسٹاک ایکسچینج کے سکیورٹی گارڈز کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا سٹاک ایکسچینج کے سیکیورٹی گارڈز نے اپنی جان پر کھیل کر دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی گارڈز نے جان کی پروا کیے بغیر دہشتگردوں کو سٹاک ایکسچینج میں داخلے سے روکا۔ آرمی چیف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آپریشنل تیاری کو سراہا۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1277576364967833601?s=20 ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے رینجرز، پولیس کے فوری، موثر اور مشترکہ ردعمل کی تعریف کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا سیکیورٹی فورسز نے کم سے کم وقت میں دہشتگردوں کا صفایا کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا دشمن قوتیں مشکل سے حاصل کردہ امن کے درپے ہیں۔ ملک میں دیرپا امن شہداء کی لازوال قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ پرعزم قوم کی حمایت کیساتھ امن دشمنوں کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔