Friday, January 22, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پرائم منسٹر سٹیزن پورٹل کے ذریعے بیٹی کی بازیابی پر خاتون کا وزیراعظم سے اظہارِتشکر

پرائم منسٹر سٹیزن پورٹل کے ذریعے بیٹی کی بازیابی پر خاتون کا وزیراعظم سے اظہارِتشکر
December 4, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) پرائم منسٹر سٹیزن پورٹل کے ذریعے بیٹی کی بازیابی پر خاتون نے وزیراعظم عمران خان سے اظہارِتشکر کیا۔

پرائم منسٹر سٹیزن پورٹل عوام کی آواز بن گیا، شہریوں کی جانب سے شکایت کے ازالے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

بیٹی کی بازیابی پر خاتون وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرنے پہنچ گئی، خاتون کے مطابق بیٹی کے اغواء کا مقدمہ درج کرانے کیلئے پولیس نے رشوت مانگی، سٹیزن پورٹل پر شکایت کی تو مقدمہ درج ہوا اور بیٹی بھی بازیاب ہوگئی۔

انچارج سٹیزن پورٹل کے مطابق وزیراعظم خود سٹیزن پورٹل کی رپورٹ لیتے ہیں، لوگوں کو پاکستان سٹیزن پورٹل کی کارکرگی کے حوالے سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔