Friday, April 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک نیوی کا روس اور سری لنکن بحری افواج کیساتھ دو طرفہ مشقوں کا انعقاد

پاک نیوی کا روس اور سری لنکن بحری افواج کیساتھ دو طرفہ مشقوں کا انعقاد
February 20, 2021

کراچی (92 نیوز)پاکستان نیوی کا روس اور سری لنکن بحری افواج کے ساتھ دو طرفہ مشقوں کا انعقاد ہوا ۔

مشق امن2021 کے اختتام پر پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر اور پی این ایس اصلت نے روسی بحریہ کے جہازوں ایڈمرل گریگورووچ اور ڈی میٹری راگا چووکے ساتھ شمالی بحیرہ عرب میں دو طرفہ مشق عریبین مون سون 2021 منعقد کی۔

دوسری طرف پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے سری لنکن بحریہ کے جہاز گاجاباہو کیساتھ دو طرقہ مشق لائن اسٹار ٹو کا انعقاد کیا۔ان مشقوں میں پاک بحریہ کے فضائی جہازوں، ہیلی کاپٹرز اور پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھی شرکت کی۔

مشقوں میں اینٹی سرفیس، اینٹی ائیر وار فئیر کے علاوہ مواصلاتی اور دیگر سرگرمیاں شامل تھیں۔

دو طرفہ مشقیں عریبین مون سون 2021 اور لائن استار ٹو  بالترتیب روسی اور سری لنکن بحری افواج کیساتھ تعاون اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کے فروغ کے لئے منعقد کی گئیں ۔

یہ مشقیں خطے کے امن اور دیگر بحری افواج کے ساتھ بہتر تعلقات کے قیام کے لئے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہیں۔ یہ مشقیں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے نکھار اور باہمی تجربات سے سیکھنے کے لئے مفید ثابت ہوئیں۔