پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز، تیسرے روز پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 348 رنز بنا کر آؤٹ



۰۵ دسمبر, ۲۰۱۸ ۸:۰۶ شام

دبئی (92 نیوز) پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کے آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 348 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

تیسرے روز پاکستان نے 139 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو اظہر علی اور اسد شفیق نے شاندار کھیل پیش کیا اور 201 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔

286کے مجموعی اسکور پر اظہرعلی 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اسد شفیق نے بھی اپنی سنچری مکمل کی اور 104 رنز بنا کر اعجاز پٹیل کا شکار بنے۔

اظہر علی اور اسد شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ بابر اعظم 14 ، کپتان سرفراز 25 اور بلال آصف 11 رنز بنا کر چلتے بنے اور پوری ٹیم 348 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے ولیم سمرویل نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اعجاز پٹیل اور ٹرینٹ بولٹ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نےدو وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز بنا لیے۔ کپتان ولیمسن 14 اور ولیم سمرویل ایک رن کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کو 48 رنز کی برتری حاصل ہے۔



تازہ ترین ویڈیوز