پاک فوج میں مختلف اعلیٰ افسران کی تقرریاں و تبادلے ‏


پاک فوج ، میجر جنرلز ، لیفٹیننٹ جنرل ، ترقی
23 اپریل, 2019 2:24 شام

راولپنڈی ( 92 نیوز ) پاک فوج میں اعلیٰ سطح کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں ، حال میں ہی میجر جنرل کے عہدے سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے  افسران کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو جی ایچ کیو میں ایجوٹینٹ جنرل تعینات کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو ڈی جی جوائنٹ اسٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو آئی جی کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی بنادیا گیا۔

  لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا وائس چیف آف جنرل اسٹاف کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عدنان کو بہاولپور کور کا کمانڈر تعینات کیا گیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز