پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

پاک فوج ‏ اعلیٰ سطح ‏ تقرر و تبادلے ‏ راولپنڈی ‏ ‏92 نیوز ‏ آئی ایس پی آر ‏
۱۲ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۴۲ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرروتبادلے کئے گئے ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس  کو  کورکمانڈر راولپنڈی تعینات کیاگیا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کور کمانڈر جنوبی کمانڈ مقرر کیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر چیئرمین پی او ایف واہ  اور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کو انسپکٹر جنرل آرمز تعینات کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر کو ڈی جی جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز تعینات کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز