پاک فضائیہ نے 27 فروری کی مناسبت سے نغمہ جاری کر دیا


PAF پاک فضائیہ ‏ ‏27 فروری نغمہ جاری اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز شعبہ تعلقات عامہ ‏ ستائیس فروری
۲۴ فروری, ۲۰۲۰ ۱۲:۵۵ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاک فضائیہ  کے شعبہ تعلقات عامہ نے 27 فروری کی مناسبت سے ایک نیا نغمہ جاری کر دیا ،  پاکستان کے مایہ ناز گلوکار شجاع حیدر نے اپنے تخلیق کردہ نغمے ” اللہ اکبر” میں اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ہے ۔

ستائیس  فروری پاکستان کی تاریخ میں ایک درخشاں باب کی مانند ہے، جب پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں دشمن پر کامیاب حملہ کیا  ،  اس حملے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے دو لڑاکا طیاروں کو بھی تباہ کیا۔

اس نغمے میں پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں کی بے مثال بہادری کو خراجِ تحسین  پیش کیا گیا ہے ، یہ نغمہ پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے کی لازوال داستان ہے جس نے ہر قسم کے مشکل حالات کا جواں مردی سے مقابلہ کیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.