پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کا آخری میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا


پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز، ٹیمیں ، آج ، قذافی اسٹیڈیم ، پریکٹس
۰۱ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۶ شام

 کراچی (92 نیوز) پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ پہلا میچ بارش کی نذر ہوا تو دوسرے میچ میں قومی ٹیم  نے فتح سمیٹ کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔

پاکستانی شاہین اور لنکن ٹائیگرز آج ایک بار پھر تیسرے ون ڈے میں آمنے سامنے ہونگے۔ سرفراز الیون سیریز اپنے نام کرنے کے لیے میدان میں اترے گی تو آئی لینڈرز سیریز برابر کرنے کے لیے جان لڑائیں گے۔

گرین شرٹس نے دوسرے ون ڈے میں بابر اعظم اور عثمان شنواری کی آؤٹ کلاس پرفارمنس کی بدولت  سری لنکن ٹیم کو 67 رنز سے  دھول چٹائی تھی۔ 306 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 238 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔

بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 115 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تھی تو عثمان شنواری نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے پانج لنکن ٹائیگرز کا شکار کیا تھا۔

بابر اعظم اور عثمان شنواری کو میچ میں شاندار پرفارمنس کا صلہ نیشنل اسٹیڈیم میں نصب آنرز بورڈ پر انکے ناموں کے اندراج کی صورت میں ملا ہے۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ اپنے لوگوں کے سامنے کیرئیر کی شاندار 11 ویں سنچری بنانے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز