Friday, December 4, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک سری لنکا سیریز ، نیشنل اسٹیڈیم کا کنٹرول رینجرزنے سنبھال لیا

پاک سری لنکا سیریز ، نیشنل اسٹیڈیم کا کنٹرول رینجرزنے سنبھال لیا
September 25, 2019
کراچی ( 92 نیوز) پاک سری لنکا سیریز کے سلسلے میں تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں ، نیشنل اسٹیڈیم  کراچی کا کنٹرول فورسز نے سنبھال لیا ، پاک فوج کے کمانڈوز نے فل ڈریس ریہرسل بھی کی ۔ پاک سری لنکا سیریز کیلئے تیاریاں عروج پر  پہنچ گئی ، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کو سجانے کا کام جاری  ہے جب کہ پچز تیار ہو گئی ہیں ۔ براڈ کاسٹرز لائیو ایکشن دکھانے کیلئے متحرک ہیں اور  شائقین کیلئے کرسیوں کو بھی چمکادیا گیا ۔ نیشنل اسٹیڈیم میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات  کئےگئے ہیں ، اسٹیڈیم کا کنٹرول رینجرز نے سنبھال لیا ، پاک فوج کے کمانڈوز بھی ایکشن میں نظر آرہے ہیں ،  جنہوں نے  فُل ڈریس ریہرسل کی اور اسٹیڈیم میں سکیورٹی دینے کی مشقیں کیں ۔ دوسری جانب  پاکستان اور سری لنکا کی کے کھلاڑیوں نے ہوٹل میں فارغ وقت گزارنے کا نسخہ نکال لیا، اور کیرم بورڈ کھیلتے رہے  ، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے فوٹو شوٹ بھی کروایا  ۔ گرین شرٹس آج پریکٹس کرے گی، لیکن سری لنکن کھلاڑی آرام کریں گے ۔ نیشنل اسٹیڈیم 10 سال بعد ون ڈے کرکٹ کی میزبانی کرے گا  ، جہاں اعزازی بورڈ بھی آویزاں کردیے گئے ، اسٹیڈیم میں کتنے میچز کھیلے گئے، کتنی سینچریاں اسکور ہوئیں، اور کس نے 5 یا 10 وکٹیں حاصل کیں، سب کچھ آویزاں کردیا گیا ۔

رابطہ کیجیے