Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک سرزمین پارٹی کا مردم شماری کے معاملے پر سڑکوں پر آنیکا اعلان

پاک سرزمین پارٹی کا مردم شماری کے معاملے پر سڑکوں پر آنیکا اعلان
December 29, 2020

لاہور (92 نیوز) پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کی نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام صبح سویرے پاکستان میں گفتگو کے دوران پاک سرزمین پارٹی کے مردم شماری کے معاملے پر سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا۔

سربراہ پی ایس پی کا کہنا تھا کہ ازخود نوٹس لینے کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا جائے گا۔ مردم شماری کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات کو ڈرامہ قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اور سندھ کے کوٹے پر بھی یہ جعلی ڈومیسائل کے ذریعے کسی کو نوکری نہیں دیتے، ایم کیو ایم بھی جرم میں برابر کی شریک ہے۔ پی ٹی آئی سے علاج کرا کے تو کراچی والوں کو وینٹی لیٹر لگ گئے ہیں۔ کراچی والوں نے سب کچھ کھویا، کچھ نہیں پایا، کراچی پاکستان کو 70 فیصد ریونیو کما کر دیتا ہے، 18 ویں ترمیم کے تحت اختیارات لوکل سطح پر جانے چاہئیں تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ اختیارات پارک کر کے اپنے آفس میں رکھ کر بیٹھ گیا، وزیراعظم اڑھائی سال میں وزیراعلیٰ سے بات ہی نہیں کرتا۔  وزیراعلیٰ سندھ کو کوئی پوچھنے والا نہیں، موجودہ قیادت سے لوگوں کو کوئی امید نہیں ہے۔

مصطفیٰ کمال بولے کہ کراچی کو امداد نہیں اس کا حق چاہیے، 1100 ارب پیکیج کے اگلے روز وزیر خزانہ نے کہہ دیا ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں۔ باتوں کا ٹورنامنٹ ہے صبح کو کچھ بولتے ہیں اور رات کوکچھ، صوبائی خود مختاری کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے نکال کر نچلی سطح پر پہنچائیں۔ ہمیں پیکیج دینا ایسا ہی مذاق ہے جیسے کسی مزور سے تنخواہ چھین کر اس کو امداد دیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے سارے رہنماؤں پر کیسز ہیں، یہ حکومتوں کے بغیر ایک دن جیل سے باہر نہیں رہ سکتے۔ کراچی والوں کو بتانا چاہوں گا تمہارا چوکیدار چوروں سے ملا ہوا ہے۔