پاک سرزمین پارٹی آج کراچی میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

۲۱ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۴۹ شام

 کراچی (92 نیوز) پاک سرزمین پارٹی آج کراچی میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ باغ جناح میں جلسہ عام کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

پی ایس پی کے رہنما انیس قائمخانی نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انیس قائمخانی نے کہا کہ یہ جلسہ کراچی کے مسائل کے حل کے لئے ہے۔ کراچی کی عوام جلسہ میں  شرکت کریں۔

جلسہ عام سے مصطفی کمال سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز