Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز، دونوں ٹیموں کی بڑے مقابلے سے قبل تیاریاں جاری

پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز، دونوں ٹیموں کی بڑے مقابلے سے قبل تیاریاں جاری
January 23, 2021

کراچی (92 نیوز) پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے دونوں ٹیموں کی بڑے مقابلے سے قبل تیاریاں جاری ہیں۔ 

جنوبی افریقہ کی ٹیم کی آئسولیشن کی مدت مکمل ہوگئی، مہمان ٹیم نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، آئسولیشن میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے کراچی جمخانہ میں پریکٹس کی۔

قومی ٹیم کی مسلسل تیسرے روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ جاری ہے، دونوں ٹیموں نے دوپہر ایک بجے تک پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

پاکستانی اسپنر یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ تین دن سے اچھی ٹریننگ ہو رہی ہے، اچھی ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں، کنڈیشنز ایسی نہیں تھیں جس کی وجہ سے زیادہ آؤٹ نہیں کر سکا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے کھیلا جائے گا۔