پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے میں مائیک پومپیو کا کردار اہم ، امریکی محکمہ خارجہ


‏ رابرٹ پلاڈینو
06 مارچ, 2019 9:23 دن

واشنگٹن ( 92 نیوز) نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ رابرٹ پلاڈینو نے پریس بریفنگ میں  کہا کہ پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے میں مائیک پومپیو کا کردار اہم ہے ۔

واشنگٹن میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران رابرٹ پلاڈینو کاکہنا تھا کہ مائیک پومپیو سفارتی محاذ پر  پاک بھارت وزرائے خارجہ سے مسلسل رابطے میں رہے ۔

انہوں نے کہا کہ پومپیو دونوں ممالک پر زور ڈالتے رہیں گے کہ وہ  کشیدگی ختم کرنےکیلئے مزید اقدامات کریں ، اس مقصد کیلئے روابط بڑھائے  جائیں اور آئندہ کسی بھی عسکری کارروائی سے گریز کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکا  اعلیٰ سطح رابطوں میں رہا اور یہ رابطے اب بھی جاری ہیں ،  بعض اوقات امریکا پبلک ڈپلومیسی کرتا ہے مگر یہ وقت پرائیویٹ ڈپلومیس کا ہے اور اس وقت پرائیویٹ ڈپلومیسی بہت زیادہ ہورہی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز