پاک بحریہ کے لیے بنائے گئے 2300 ٹن وزنی جنگی جہاز کارویٹ کی رومانیہ میں رونمائی

پاک بحریہ ، 2300 ٹن وزنی جنگی جہاز ، کارویٹ ، رومانیہ ، رونمائی
۱۷ مئی, ۲۰۱۹ ۴:۲۵ شام

 کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ کے لیے بنائے گئے 2300 ٹن وزنی جنگی جہاز کارویٹ کی رومانیہ میں رونمائی کی گئی۔ درمیانے سائز کے کارویٹ جہازوں کی شمولیت سے بحرہند میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

تقریب رونمائی کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے چیف آف سٹاف پرسنیل وائس ایڈمرل عبدالعلیم تھے۔

پاک بحریہ ، 2300 ٹن وزنی جنگی جہاز ، کارویٹ ، رومانیہ ، رونمائی

پاک بحریہ کے جنگی بیڑے میں پہلے جہاز کی شمولیت اس سال کے آخر تک اور دوسرے جہاز کی شمولیت 2020 کے وسط تک  متوقع ہے۔

کارویٹ درمیانے سائز اور وزن کے جہاز ہیں جو مختلف مقاصد کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ وائس ایڈمرل عبدالعلیم کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ان جہازوں کے پاک بحریہ کا حصہ بننے سے پاک بحریہ کی بحری سرحدوں کے دفاع کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے اقدام کو بھی تقویت حاصل ہو گی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مہمان خصوصی نے جہازوں کی تیاری میں ڈامن شپ یارڈ کے تعاون اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

تازہ ترین ویڈیوز