Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس نَصرکا جبوتی اور سوڈان کا خیر سگالی دورہ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس نَصرکا جبوتی اور سوڈان کا خیر سگالی دورہ
February 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس نَصرنے افریقی ممالک جبوتی اور سوڈان کا خیر سگالی دورہ کیا، مشن کمانڈر نے پاکستانی عوام کی جانب سے دونوں دوست ممالک کے عوام کیلٸے پچاس پچاس ٹَن راشن کا تحفہ مقامی حکام کے سپرد کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس نصر کا دونوں افریقی ممالک پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا، مشن کمانڈر نے پاکستانی عوام کی جانب سے دونوں دوست ممالک کے عوام کیلٸے پچاس پچاس ٹَن راشن کا تحفہ مقامی حکام کے سپرد کیا۔

ترجمان کے مطابق مشن کمانڈر نے میزبان ممالک میں اعلٰی سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مشن کمانڈر نے حکومت اور امیرالبحر کی جانب سے دونوں ممالک کے عوام کیلٸے خیر سگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز نے سوڈانی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا۔ پاک بحریہ کے جہاز کے اس دورے سے باہمی اشتراک کی نٸی راہیں استوار کرنے کے ساتھ ساتھ پہلے سے موجود تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔