Monday, April 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار کا اردن کی بندرگاہ عقبہ کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار کا اردن کی بندرگاہ عقبہ کا دورہ
November 22, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار کا اردن کی بندرگاہ عقبہ کا دورہ، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزبان بحریہ کے حکام نے پاکستانی جہاز کااستقبال کیا۔ پاک بحریہ ، جہاز پی این ایس ذوالفقار ، اردن ، بندرگاہ عقبہ ، دورہ ، ترجمان پاک بحریہ ، اسلام آباد ، 92 نیوز پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پی این ایس ذوالفقار کے کمانڈنگ آفیسر نے میزبان حکام سے ملاقاتیں کیں، باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق کمانڈنگ آفیسر نے امیرالبحر کی جانب سے اردن کے عوام اور بحریہ کیلٸے خیر سگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔ اِس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی حالت زار سے بھی اردن کے حکام کو آگاہ کیا گیا۔ پاک بحریہ ، جہاز پی این ایس ذوالفقار ، اردن ، بندرگاہ عقبہ ، دورہ ، ترجمان پاک بحریہ ، اسلام آباد ، 92 نیوز ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اردن کی رائل نیول فورس کے کمانڈر نے پی این ایس ذوالفقار کا دورہ کیا۔ پی این ایس ذوالفقار آمد پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا۔ پاک بحریہ ، جہاز پی این ایس ذوالفقار ، اردن ، بندرگاہ عقبہ ، دورہ ، ترجمان پاک بحریہ ، اسلام آباد ، 92 نیوز ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔