Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس عالمگیر اور پی این ایس عظمت کا قطر کا دورہ

پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس عالمگیر اور پی این ایس عظمت کا قطر کا دورہ
March 29, 2021

کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس عالمگیر اور پی این ایس عظمت نے قطر کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ اور قطری امیری نیول فورسز کے درمیان مشترکہ بحری مشق اسد البحر کا انعقاد کیا گیا۔ مشق میں پی این ایس عالمگیر اور پی این ایس عظمت نے حصہ لیا۔ مختلف آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ مشن کمانڈر نے میزبان حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔

دوحہ آمد پر قطر امیری نیول فورسز کے سینئر افسران نے پاک بحریہ کے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ مشن کمانڈر نے میزبان حکام سے اہم ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ خطے کی میری ٹاٸم سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ پاک بحریہ کے جہازوں کا قطر کا دورہ اور مشق کے انعقاد سے دونوں ممالک کی بحری اور فضاٸی افواج کے مابین تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔