Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک بحریہ کی مینگرووز اگاؤ مہم 2021 کی افتتاحی تقریب

پاک بحریہ کی مینگرووز اگاؤ مہم 2021 کی افتتاحی تقریب
April 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاک بحریہ کی مینگرووز اگاؤ مہم 2021 کی افتتاحی تقریب ہوئی، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے مینگروو لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مہم کے دوران انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر، محکمہ جنگلات سندھ اور بلوچستان کے تعاون سے ساحلی علاقوں میں مینگرووز کے پودے لگائے جائیں گے۔

نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی اپنے پیغام میں کہا، پاک بحریہ کی مینگرووز اگاؤ مہم گرین کوسٹل بیلٹ کے حصول میں اہم کردار کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا، سیلاب سے بچاؤ اور سمندر کی بڑھتی ہوئی سطح کی وجہ سے ماحولیاتی تغیر کی روک تھام کے لئے صحت مند ماحولیاتی نظام انتہاٸی اہم ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مینگرووز کی افزائش پاک بحریہ کی ماحولیاتی تحفظ مہم کا حصہ ہے، اس مہم کے تحت اب تک شاہ بندر سے جیوانی تک 70 لاکھ مینگرووز لگائے جا چکے ہیں۔