Friday, April 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک بحریہ کا کثیرالملکی بحری مشق امن اکیس کے خصوصی نغمے " امن کی پکار" کا پرومو جاری

پاک بحریہ کا کثیرالملکی بحری مشق امن اکیس کے خصوصی نغمے " امن کی پکار" کا پرومو جاری
February 11, 2021

کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ نے کثیرالملکی بحری مشق امن اکیس کے خصوصی نغمے " امن کی پکار" کا پرومو جاری کر دیا۔

بحری مشق امن اکیس کا خصوصی نغمہ اردو اور انگریزی زبانوں کا امتزاج ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ گانے میں امن پسند ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہونے کا پیغام دیا گیا ہے۔

گانا پاک بحریہ کی امن کیلئے ہمہ وقت حاضر رہنے اور امن کے فروغ کیلٸے دنیا بھر کے ممالک کو خوش آمدید کہنے کے عزم کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری مشق امن میں تقریباً 45 ممالک اپنے اثاثہ جات اور مندوبین کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔