Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک بحریہ کا ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد

پاک بحریہ کا ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد
March 8, 2021

کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ کی ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقیں ہوئیں۔ مشقوں کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری مشقوں میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کے علاوہ امریکا، جاپان، روس اور عمان کے بحری جہازوں کی شرکت ہوئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ خطے میں بحری قزاقی کے تدارک اور سمندری راستوں کو محفوظ بنانے کی بین الاقوامی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ دیگر ممالک کے ساتھ یہ بحری مشقیں سمندری تحفظ اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ ان مشترکہ بحری مشقوں کا مقصد مختلف ممالک کی بحری افواج کے ساتھ تعلقات اور آپریشنز کو مزید فروغ دینا ہے۔