پاک بحریہ نے پاکستان کا 73 واں جشن آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا


پاک بحریہ ، پاکستان ، 73 واں ، جشن آزادی ، روایتی ، جوش و جذبے
14 اگست, 2020 5:22 شام

 اسلام اباد (92 نیوز) پاکستان کے 73 ویں جشن آزادی کے موقع پر قائداعظم محمد علی جناح کے مزارپر تبدیلیء گارڈ کی ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے چاق وچوبند کیڈٹس پر مشتمل دستے نے بھرپورجوش و جذبے کے ساتھ مزار قائد پر اعزازی گارڈ کی ذمہ داری سنبھالی۔

 پاک بحریہ ، پاکستان ، 73 واں ، جشن آزادی ، روایتی ، جوش و جذبے

کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی ، کموڈور مشتاق احمد نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور گارڈ کا معائنہ کیا۔ مہمان خصوصی اور پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس کے دستے نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو قومی سلام پیش کیا۔ اعزازی گارڈ کی تعیناتی کے بعد مہمان خصوصی نے پاک بحریہ کے سربراہ ، افسران اور جوانوں کی جانب سے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد ازاں مہمان خصوصی نے فاتحہ خوانی کی اور قائد محترم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔

 پاک بحریہ ، پاکستان ، 73 واں ، جشن آزادی ، روایتی ، جوش و جذبے

اس سے قبل پاک بحریہ میں دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی کے ساتھ کیا گیا اور ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے بحریہ کی تمام مساجد میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ پاک بحریہ کے بحری جہازوں اور یونٹس پر روایتی انداز میں چراغاں کیا گیا۔ اسلام آباد ، لاہور ، کراچی اور کوسٹل ایریا میں واقع پاک بحریہ کی مختلف یونٹس میں پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی گئیں۔

 پاک بحریہ ، پاکستان ، 73 واں ، جشن آزادی ، روایتی ، جوش و جذبے

پاک بحریہ کی مختلف یونٹس میں یوم آزادی سے متعلق متعدد پروگراموں کا انعقاد کیا گیا جن میں قومی ترانے اورنیوی بینڈ کے خوبصورت ڈسپلے شامل تھے۔ گوادر اور کریکس ایریا میں بوٹ ریلیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مختلف پروگرام بھی دن بھر کی تقریبات کا ایک اہم حصہ تھے۔

 پاک بحریہ ، پاکستان ، 73 واں ، جشن آزادی ، روایتی ، جوش و جذبے

اس کے علاوہ پاکستان نیوی نے انٹر نیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر پاکستان اور سندھ حکومت کے عہدیداروں کے تعاون سے بن قاسم کے علاقے میں شجرکاری مہم کا اہتمام بھی کیا۔ شجرکاری تقریب میں کمانڈر کوسٹ ، وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس شجرکاری مہم کے دوران 100 ایکڑ اراضی پر ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ پودے اگائے جائیں گے تاکہ آئندہ نسلوں کو بہتر ماحول فراہم کیا جاسکے۔

یوم پاکستان کے موقع پر صدر پاکستان نے پاک بحریہ کے افسران ، سی پی اوز / سیلرز اور سویلینز کو فوجی اعزازات کی منظوری بھی دی۔ ایوارڈز میں 03 ہلال امتیاز (ملٹری) ، 14 ستارہ امتیاز (ملٹری) ، 14 تمغہ امتیاز (ملٹری) ، 01 ستارہ بسالت اور 09 تمغہ بسالت شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 02 امتیازی اسناد اور 65 تمغہ خدمت (ملٹری) کے ایوارڈز کی ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز ، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کے لئے منظوری دی گئی ہے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے بھی 104 آفیسرز ، ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز ، چیف پیٹی آفیسرز / سیلرز اور سویلینزکو تعریفی اسناد سے نوازا گیا ہے۔

پاک بحریہ میں یوم آزادی اس عزم کے ساتھ منایا گیا کہ ملک کو کسی بھی قسم کی جارحیت سے بچانے کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز