Friday, April 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس کا مشترکہ آپریشن ، 700 کلو گرام منشیات ضبط کرلی

پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس کا مشترکہ آپریشن ، 700 کلو گرام منشیات ضبط کرلی
February 24, 2021

کراچی ( 92 نیوز) پاک بحریہ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کے دوران 700 کلو گرام منشیات برآمد کر کے قبضے میں لے لی ۔

آپریشن بلوچستان کے ساحلی علاقے پشوکان  میں کیا گیا، 2.2 بلین روپے مالیت کی منشیات کو بحیرہ عرب کے راستے نامعلوم مقام پر سمگل کیاجانا تھا ، ضبط شدہ منشیات کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  کامیاب مشترکہ انسدادِ منشیات آپریشن ملکی بحری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف پاکستان بحریہ کے مضبوط عزم کا مظہر ہے۔