دوسرا ون ڈے ، پاکستان کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

شارجہ ( 92 نیوز ) پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ آج شارجہ میں کھیلا جا رہا ہے جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد شاہین سیریز میں کم بیک کی امیدلیے آج پھر میدان میں اترے ہیں ۔
گرین شرٹس پہلے ون ڈے میں ہونے والی غلطیوں پر قابو پا کر دوسرے میچ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پر عزم ہیں ۔
سیریز میں واپسی کے لئے بلے بازوں کے ساتھ باؤلرزکو بھی پرفارمنس دکھانا ہو گی، پہلے ون ڈے میں پاکستانی باؤلرز کی کارکردگی مایوس کن رہی۔
پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دی تھی، کینگروز کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔