پاک آرمی نے نیشنل گیمز کا میلہ لوٹ لیا، گورنرخیبرپختونخوا نے ٹرافی دی


پاک آرمی، نیشنل گیمز، میلہ لوٹ لیا، گورنرخیبرپختونخوا، ٹرافی دی، پشاور، 92 نیوز
۱۶ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۲ شام

پشاور (92 نیوز) تینتیسویں نیشنل گیمز کا ایک ہفتہ جاری رہنے والا میلہ اختتام کو پہنچ گیا۔ رنگا رنگ اختتامی تقریب میں گورنرخیبرپختونخوا نے پاک آرمی کو نیشنل گیمز کی قائداعظم ٹرافی حوالے کی۔ اختتامی تقریب میں گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

تینتیسویں نیشنل گیمز کی رنگا رنگ تقریب اختتامی تقریب پشاور کے قیوم اسپورٹس کمپلکس میں ہوئی۔ گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے اختتامی تقریب میں اٹھائیسویں بار فتح پانے والی پاک آرمی کو قائد اعظم ٹرافی دی۔

واپڈا دوسرے اور پاکستان نیوی تیسرے نمبر پر رہی۔ اختتامی تقریب کے دوران ایف سی کے بینڈ نے خوبصورت دھنیں بجائیں۔

گلوکار فاخر، سونیا کیف اور مقامی بینڈز نے پرفارمنس پیش کرکے تقریب کو چارچاند لگا دیئے۔

آتش بازی کے شاندار مظاہرے سے اسٹیڈیم اور فضاء رنگ و روشنی سے جگمگا اٹھے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.