Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکپتن میں اسسٹنٹ کمشنرکیساتھ ایم پی اے میاں نوید کا ناروا سلوک، وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی

پاکپتن میں اسسٹنٹ کمشنرکیساتھ ایم پی اے میاں نوید کا ناروا سلوک، وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی
November 15, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پاکپتن میں اسسٹنٹ کمشنر خاور بشیر کے ساتھ ایم پی اے میاں نوید علی کے ناروا سلوک  کی رپورٹ طلب کرلی۔ پاکپتن میں اسسٹنٹ کمشنر خاور بشیر کیساتھ رکن پنجاب اسمبلی میاں نوید علی ودیگر کے ناروا سلوک کا معاملہ !، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ کہ قانون سب کیلئے برابر ہے۔ قانون ہاتھ میں لینے والا جتنا بھی بڑا ہو لیکن قانونی کارروائی سے نہیں بچ پائے گا۔ کسی کو میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔ صوبہ بھر میں شادی بیاہ کی تقریبات کیلئے ون ڈش اور وقت کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سرکاری فرائض سرانجام دیتے ہوئے قانون شکن عناصر کیخلاف کارروائی کی۔ سرکاری فرائض کی انجام دہی کے دوران افسر سے بدتمیزی اور ناروا سلوک کیا گیا۔ سرکاری فرائض کو ذمہ داری سے ادا کرنے والے افسر قابل احترام ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر خاور بشیرگزشتہ رات ون ڈش کی خلاف ورزی پر میاں نوید کی مارکی پر چھاپہ مارا تو انہیں میاں نوید نے ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔