پاکستان ہمیشہ بھارت کے غاصبانہ عزائم کیخلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا، آرمی چیف

پاکستان بھارت غاصبانہ عزائم کشمیریوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
۱۴ اگست, ۲۰۱۹ ۴:۰۶ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ بھارت کے غاصبانہ عزائم کیخلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔

آرمی چیف نے کہا کشمیر پر کسی قِسم کے سمجھوتے کا سوال  ہی پیدا نہیں ہوتا۔ کشمیریوں پر بھارت کے جبر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ چاہے اس کی ہمیں کوئی بھی قیمت ادا کر نی پڑے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے پاکستان آرمی کو جموں و کشمیر کے تقدس کا بھرپور اَدراک ہے۔ پاک فوج کشمیر کاز کیلئے اپنی قومی ذمہ داری کو نبھانے کیلئے مکمل تیار ہے۔

آرمی چیف نے مزید کہا نہ ہی 1947 میں کاغذ کا ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل کر سکا اور نہ ہی  موجودہ غیر قانونی اقدام  یا مستقبل میں  کوئی اس کی  حیثیت تبدیل کر سکتا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز