پاکستان ہر مشکل میں ساتھ کھڑا ہوا، ترک صدر طیب رجب اردوان

ترک صدر طیب رجب اردوان
۰۴ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۷ دن

انقرہ ( 92 نیوز) ترک صدر طیب رجب اردوان نے اپنی قوم سے خطاب کے دوران  پاکستان کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر مشکل میں  ترکی کے شانہ بشانہ کھڑا ہوا۔

طیب رجب  اردوان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان سے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر بات ہوئی ، گفتگو میں مصالحتی کردار پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ترک صدر نے کہا کہ  پاکستان کا ترک قوم کے دلوں میں خاص مقام ہے ، جب بھی مشکل پڑی پاکستانی بھائیوں  کو ساتھ کھڑے پایا۔

صدر طیب رجب اردوان نے کہا کہ سیلاب ہو یا دہشتگردی  ، ہر مشکل صورتحال میں پاکستان نے ترک عوام کا ساتھ دیا ، ترکی کی آزادی کیلئے علامہ اقبال کی شاعری ناقابل فراموش ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز