پاکستان کے مایہ ناز امپائر علیم ڈار آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل


پاکستان ، مایہ ناز ، امپائر ، علیم ڈار ، آئی سی سی ، ایلیٹ پینل ، شامل
29 جون, 2020 10:02 شام

 لاہور (92 نیوز) پاکستان کے مایہ ناز امپائر علیم ڈار ایک بار پھر آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل ہو گئے۔

آئی سی سی نے 2020-21 کے لیے ایلیٹ امپائرز کے پینل کا اعلان کر دیا۔ پاکستان کے علیم ڈار بارہ رکنی پینل میں جگہ بنانے میں پھر کامیاب رہے ۔ دیگر امپائرز میں کمار دھرما سینا ، ماریس ایرسمس ، مائیکل گف ، رچرڈ ایلنگ ورتھ، پال رائفل کے نام نمایاں ہیں ۔

علیم ڈاراب تک 132 ٹیسٹ، 208 ون ڈے اور 46 ٹی ٹوئنٹی سپروائز کر چکے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز