پاکستان کے بعد بھارت کا بھی ہائی کمشنر واپس بھیجنے کا فیصلہ

ہائی کمشنر
۰۹ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۷ دن

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کے بعد بھارت کا بھی  ہائی کمشنر واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان نے ہائی کمشنر سہیل محمود کو بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا تو بھارت نے بھی اسلام آباد میں تعینات اپنے ہائی کمشنر کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پا کستان میں متعین بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ آج اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود آج دہلی جائیں گے۔

پلوامہ واقعہ کے بعد 15 فروری کو بھارتی ہائی کمشنر کو دہلی طلب کیا گیا تھا،ادھر پا کستان نے بڑھتی کشیدگی پر 18 فروری کو اپنا ہائی کمشنر اسلام آباد بلا لیا تھا۔

دونوں ممالک کی جانب سے اپنے اپنے ہائی کمشنرز کو واپس بھیجنا  حالات کے معمول پر آنے کی جانب اشارہ ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز