Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان کے بابر اعظم کی بلے بازوں میں پہلی پوزیشن برقرار

پاکستان کے بابر اعظم کی بلے بازوں میں پہلی پوزیشن برقرار
September 2, 2020
 دبئی (92 نیوز) آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی  کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ پاکستان کے بابر اعظم کی بلے بازوں میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مین آف دی میچ حاصل کرنے والے قومی کھلاڑی محمد حفیظ 27 درجے ترقی کرکے 44 ویں نمبر پر  آگئے جبکہ  اوپنر فخر زمان 23 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ٹی ٹوئنٹی  باؤلنگ درجہ بندی میں عماد وسیم ساتویں اور شاداب خان آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی ٹاپ ٹونٹی باؤلرز میں شامل ہونے کے بعد 20 ویں نمبر پر آ گئے۔ ٹی 20 باؤلنگ  میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا  نمبر، آل راؤنڈرز میں افغانستان کے  ہی محمد نبی کا راج  برقرار ہے۔ ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز  میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔