Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان کی سفارتی کوششوں سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم ہوئی،وزیر اعظم

پاکستان کی سفارتی کوششوں سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم ہوئی،وزیر اعظم
February 2, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم ہوئی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  خطے میں کشیدگی کم کرنے میں ہم نے اپنا کردار ادا کیا، مشرق وسطی میں مستقبل امن کے لئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان کے ترکی سے تعلقات 1920میں چلنے والی تحریک خلافت کے زمانے سے ہیں، ترک عوام کا کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونے پر ان کے مشکور ہیں۔