پاکستان کی آئی ایم ایف کو بیل آؤٹ پیکج درخواست کا جائزہ لے رہے ہیں ، ہیدر نوئرٹ



۱۲ اکتوبر, ۲۰۱۸ ۸:۱۹ دن

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو بیل آؤٹ پیکج  کی درخواست کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

ہیدرنوئرٹ کا کہنا تھا کہ ممکن ہے حکومتوں کے نزدیک بیل آؤٹ کیلئے یہ قرض اتنا بوجھل نہیں ہو گا لیکن یہ قرضے پاکستان کے لیے مشکل تر ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لوگارڈ نے بھی کڑی شرائط سامنے رکھ دیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مکمل شفافیت کے ساتھ بتانا ہو گا کہ اس نے چین سمیت کس سے کب کب قرض لیا اور کہاں خرچ کیا۔

کرسٹین لوگارڈ کے مطابق کسی ملک کو بھی بیل آؤٹ پیکج دینے سے قبل اس کے تمام قرضوں کے بارے میں مکمل آگاہی ضروری ہوتی ہے۔ دیکھا جائے گا کہ پاکستان اب قرض کا کتنا بوجھ برداشت کر سکتا ہے۔



تازہ ترین ویڈیوز