Sunday, November 29, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بنگلہ دیشی ٹیم کا اعلان

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بنگلہ دیشی ٹیم کا اعلان
January 18, 2020 03:40 pm

ڈھاکہ (92 نیوز) بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ بنگلہ دیشی ٹیم کی کمان محموداللہ کے سپرد کردی گئی۔ تمیم اقبال کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں واپسی ہوئی ہے۔ پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لئے بنگلہ دیشی ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان محمود اللہ، تمیم اقبال، سومیاسرکار، محمد نعیم، نجم الحسین، لیتون داس، محمد میتھون، عفیف حسین، مہدی حسن، امین السلام، مشفیق الرحیم، سیف السلام، الامین حسین، روبیل حسین اور حسن محمد شامل ہیں۔ دوسری جانب بنگلہ دیش اورپاکستان ٹی ٹونٹی سیریز کی تیاریاں عروج پرہیں، بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی۔ قذافی اسٹیڈیم میں ہونیوالے تینوں ٹی 20 میچوں کے ٹکٹ دستیاب ہیں۔ آئن لائن ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 4 ہزار تک رکھی گئی ہے۔ نجی کورئیرسروس سنٹر پر21 جنوری سے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گا۔ ٹریننگ کیمپ میں قومی کھلاڑیوں کی دوسرے روز بھی پریکٹس جاری ہے ،پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی 20 سیریز کا آغاز 24جنوری کو کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش کے بیٹنگ کوچ نیل میکینزی اور فیلڈنگ کوچ ریان کک دورہ پاکستان سے دستبردار ہو گئے، بنگلہ دیش کے کوچنگ اسٹاف کے پانچ ممبرز ٹیم کے ہمراہ پاکستان نہیں آئیں گے، ہیڈ کوچ رسل ڈومنگو اور فزیو جولین کالیفاٹو پاکستان آئیں گے۔

رابطہ کیجیے