Saturday, January 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان کو ہاکی کا ورلڈ چیمپئن بنے 26 سال بیت گئے

پاکستان کو ہاکی کا ورلڈ چیمپئن بنے 26 سال بیت گئے
December 4, 2020

لاہور (92 نیوز) پاکستان کو ہاکی کا ورلڈ چیمپئن بنے 26 سال بیت گئے۔ چار دسمبر 1994 کو آج ہی کے دن پاکستان چوتھی مرتبہ ہاکی کا عالمی چیمپئن بنا تھا۔

لیجنڈ کپتان شہباز احمد سینئر کی قیادت میں قومی ٹیم نے ہالینڈ کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر ٹرافی پر قبضہ جمایا۔

1994ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل معرکے میں پاکستانی ٹیم کا مضبوط حریف ہالینڈ سے مقابلہ ہوا۔ فیصلہ کن معرکے میں کامران اشرف اور گول کیپر منصور احمد نے یادگار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ہالینڈ کی ٹیم نے پہلے گول داغ کر قومی ٹیم پر برتری حاصل کر لی تاہم چند منٹ کے وقفے سے کامران اشرف نے گول داغ کر میچ برابر کر دیا۔ مقررہ وقت تک دنوں ٹیمیں مزید کوئی گول اسکور نہ کر سکیں اور میچ ایک ،ایک سے برابر رہا۔

پینلٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستان نے تین کے مقابلے میں چار گول سے میچ اپنے نام کیا۔ پاکستان ٹیم کے سابق گول کیپر مرحوم منصور احمد نے ہالینڈ کا آخری پنلٹی  روک کر پاکستان کو ورلڈ چیمپئن بننے میں اہم کردار ادا کیا۔

1994 کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم آج تک ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔