پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط مل گئی

پاکستان ‏ آئی ایم ایف ‏ قرض کی پہلی قسط ‏
۱۰ جولائی, ۲۰۱۹ ۱:۲۲ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط کے99کروڑ 14لاکھ ڈالرمل گئے ، ادھر عالمی مالیاتی فنڈ نے قرض کی پہلی قسط کی فراہمی کے ساتھ ہی کڑی شرائط کی لسٹ بھی تھما دی جس کے مطابق اب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں ملے گی،ستمبر تک10کھرب روپےٹیکس جمع کرنےکیلئے بجلی مہنگی کرنا ہوگی۔

معیشت کو بڑا سہارا مل گیا، پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط کے99کروڑ 14لاکھ ڈالرمل گئے،ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق  پروگرام  کے تحت 39ماہ میں چھ ارب ڈالر ملیں گے۔

آئی ایم ایف نےقرض کی پہلی قسط کی فراہمی کے ساتھ ہی کڑی شرائط کی لسٹ بھی تھما دی جس کے مطابق اب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں ملے گی، پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئےموثر اقدامات اٹھائے گا،دسمبر تک پاکستان سٹیل ملز اورپی آئی اے کا  عالمی ادارے سے آڈٹ کرایا جائےگا۔

آئی ایم ایف نے بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک سے قرضہ لینے پر بھی پابندی لگادی،اہداف پر پیشرفت کا جائزہ لےکر ستمبرکے بعد نئی قسط جاری کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستانی معیشت کا برا حال ہے،بچت اسکیمیں زوال کا شکار ہیں،گزشتہ سال سرکاری ذرائع کا14.7فیصد بچتیں تھیں جو اس سال10.8فیصد تک گرگئیں،گرانٹس نہ ملنے پر بجٹ اور آمدن کا فرق منفی7فیصد سے منفی 7 اعشاریہ 3 فیصد ہوجائے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز