پاکستان کشمیریوں کی ہرفورم پر حمایت جاری رکھے گا، وزیراعظم عمران خان

پاکستان،کشمیریوں ، ہرفورم ،حمایت جاری ، وزیراعظم عمران خان ، اسلام آباد ،92 نیوز
۱۶ ستمبر, ۲۰۱۹ ۸:۲۶ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی ہرفورم پر حمایت جاری رکھے گا۔ 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی میں کشمیر کا سفیر بن کر خطاب کروں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا بھارت مقبوضہ کشمیر میں حالات نارمل ہونے سے متعلق جھوٹ بولتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوششوں کی بدولت مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حکومتی رہنمائوں اور ترجمانوں کوسفارتی رابطوں سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس 2 گھنٹے تک جاری رہا۔

تازہ ترین ویڈیوز