Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ سیریز کیلئے تیاریاں شروع کر دیں

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ سیریز کیلئے تیاریاں شروع کر دیں
December 24, 2020

ماؤنٹ منگنوئی (92 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ سیریز کیلئے تیاریاں شروع کر دیں۔ ماؤنٹ منگنوئی میں موجود کھلاڑیوں نے بیٹنگ، فیلڈنگ اور باؤلنگ کی بھرپور مشقیں کیں۔

کھلاڑیوں نے بیٹنگ،باؤلنگ اور فیلڈنگ میں اپنی خامیوں کو دور کرنے کے لیے بھر پور پریکٹس کی۔ کوچز نے پلیئرز کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لیے ٹپس دیں۔ پہلے ٹیسٹ میں شرکت نہ کرنے والے بابر اعظم اور امام الحق نے بھی فزیکل ٹریننگ کی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے ماؤنٹ منگنوئی میں شروع ہو گا۔