Wednesday, February 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان کا فضا سے زمین اور سمندر پر مار کرنیوالے کروز میزائل رعد ٹو کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا فضا سے زمین اور سمندر پر مار کرنیوالے کروز میزائل رعد ٹو کا کامیاب تجربہ
February 18, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان نے فضا سے زمین اور سمندر  میں مار کرنے والے کروز میزائل راعد دوئم کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ میزائل چھ سو کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق رعد دوئم کروز میزائل فضاء سے زمین اور سمندر میں مار کرنے، 600 کلومیٹر تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ راعد میزائل نظام رہنمائی اور نیویگیشن کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس، اہداف کی جانچ اور پوری مہارت سے نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ میزائل تجربے کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل سٹریٹیجک پلان ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج، چیئرمین نیسکام ڈاکٹر نبیل حیات ملک، سینئر افسران موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کلیدی کامیابی سائنسدانوں اور انجنئیرز کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں رعد میزائل نظام اہم سنگ میل ہے۔ صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے رعد میزائل نظام کی کامیابی پر پوری قوم، سائنسدانوں، انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔