پاکستان کا سب سے بڑا سویلین اعزاز ملنے پر خوشی محسوس کر رہا ، ڈیرن سیمی


پاکستان ، سویلین اعزاز ، خوشی ، محسوس ، ڈیرن سیمی
۲۳ فروری, ۲۰۲۰ ۹:۳۴ شام

 لاہور (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز میچ ایک طرف لیکن کھلاڑیوں کو اعزازت اور  ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ڈیرن سیمی کہتے ہیں پاکستان کا سب سے بڑا سویلین اعزاز ملنے پر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

ڈیرن سیمی کا کہنا تھا  کہ پاکستانیو، ہم سے محبت کرنے کا شکریہ۔ ہم نے 2017 میں پاکستان آنے کا اہم قدم اٹھایا ۔ تمام غیر ملکی کرکٹرز نے اپنا کردار ادا کیا۔ ہم صرف یہ چاہتے تھے کہ پاکستانی اپنے  گھر میں کرکٹ ہوتا  دیکھیں۔

دوسری  طرف سابق فاسٹ باؤلرز وسیم اکرم اور سر کرٹلی امبروز میں ملاقات ہوئی ۔ سر کرٹلی امبروز کہتے ہیں پاکستان آکر بہت اچھا لگا اور میرے   فیورٹ باؤلر وسیم اکرم سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی۔

وسیم اکرم نے کہا کہ امید ہے امبروز آئندہ بھی پاکستان آتے رہیں گے۔ وسیم اکرم نے اپنی اور کرٹلی امبروز کی ملاقات کی تصویرسوشل میڈیا پر شیئر کی۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.