Friday, November 27, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)
Hot Topics

پاکستان کا ترکی میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار

پاکستان کا ترکی میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار
October 30, 2020 10:54 pm

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کی جانب سے ترکی میں زلزلے کے باعث جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکی میں زلزلے کی خبروں نے انتہائی رنجیدہ کر دیا۔ زلزلہ کے باعث بیشتر افراد منہدم عمارتوں میں پھنسے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ کی طرح اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں، ترک حکومت، عوام کیساتھ ہیں۔

Contact Details