پاکستان پر دہشت گردوں کی حمایت کے بھارتی الزامات میں صداقت نہیں ، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی دہشت گردوں الزامات کشمیریوں جمہوریت
۱۶ فروری, ۲۰۱۹ ۸:۱۳ دن

 لندن (92 نیوز) شاہد خاقان عباسی نے کہا پاکستان پر دہشت گردوں کی حمایت کے بھارتی الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ  عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم بند کرانے میں کردار ادا کریں۔ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی سے منسوب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستانی مسائل کا حل جمہوریت میں ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسی سے ملک پیچھے کیطرف چل پڑا ہے۔

شاہد خاقان عباسی اپنے بیٹے کی دعوت پر آکسفورڈ یونیورسٹی آئے تھے۔ شاہد خاقان عباسی کے بیٹے نے  آکسفورڈ یونین سے مل تقریب کا اہتمام کیا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز