پاکستان نے 18 ممالک میں نئی سفارتی تقرریوں کی منظوری دیدی

پاکستان ‏ سفارتی تقرریاں ‏ ‏92 نیوز اسلام آباد ‏ تقرریوں کی منظوری وزیرخارجہ ‏ وزیراعظم ‏ نغمانہ ہاشمی ‏ آمنہ بلوچ ‏ معین الحق ‏ پاکستانی ہائی کمشنر ‏ چین ملائیشیا بھارت ‏ ایڈیشنل سیکرٹری ‏ امتیاز احمد ‏ جاپان ‏ ظہیر جنجوعہ ‏ بیلجیئم ‏ نئے سفیر نامزد ‏ فرانس
۲۱ مئی, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۷ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان نے 18 ممالک میں نئی سفارتی تقرریوں کی منظوری دیدی ۔  وزیرخارجہ کی وزیراعظم سے مشاورت مکمل  ہونے پر پاکستان نے 18 ممالک میں نئی سفارتی تقرریوں کی منظوری دی ،  نغمانہ ہاشمی چین، آمنہ بلوچ ملائیشیا، معین الحق بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر نامزد  کر دیے گئے ۔

ایڈیشنل سیکرٹری امتیاز احمد جاپان جبکہ ظہیر جنجوعہ بیلجیئم میں پاکستان کے نئے سفیر نامزد  کئے گئے ، فرانس میں متعین سفیر معین الحق کو بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر نامزد کر دیا گیا ۔

ایڈیشنل سیکرٹری آمنہ بلوچ ملائیشیا، میجر جنرل عبدالعزیز طارق برونائی جبکہ ثقلین سیدہ کو نیروبی، کینیا کیلئے ہائی کمشنر نامزد کیا گیا ہے ۔

میجر جنرل محمد خالد راؤ بوسنیا ہرزیگوینا، رخسانہ افضل سنگاپور، جاوید خٹک پرتگال، خالد جمالی چیک ریپبلک ، عطاء المنعم شاہد ، الجیریا ، سرفراز احمد سپرا سوڈان جبکہ عمران حیدر تاجکستان کیلئے نئے سفیر نامزد کیے گئے ہیں ۔

متحدہ عرب امارات میں سفیر معظم احمد خان کو اسپشل سیکرٹری وزارتِ خارجہ تعینات کر دیا گیا  ، خالد مجید پاکستان قونصلیٹ جدہ جبکہ عائشہ عباس خان کو نیویارک، امریکا میں قونصل جنرل نامزد کیا گیا ۔

غلام دستگیر متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر ہوں گے جبکہ روس میں متعین سفیر قاضی خلیل اللہ کو مزید 6 ماہ کی توسیع دے دی گئی ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا امید ہے تمام سفارتکار بہترین سرمایہ کاری اپنائیں گے اور پاکستان کے بہتر تشخص کو اجاگر کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز