Thursday, November 26, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)
Hot Topics

پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کا اشتعال انگیز بیان مسترد کر دیا

پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کا اشتعال انگیز بیان مسترد کر دیا
September 18, 2019 03:02 am

اسلا م آباد (92 نیوز) پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کا اشتعال انگیز بیان مسترد کر دیا۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہناہے کہ بھارتی وزیرخارجہ کا پاکستان اور آزاد کشمیر سے متعلق بیان اشتعال انگیز،غیرذمہ دارانہ اور انتہائی قابل مذمت ہے،بھارت کا عملی طور پر آزادکشمیر پر قبضے کابیان تشویش ناک ہے۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے ردعمل کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ بھارتی جارحانہ عزائم حالات کو مزید کشیدہ اور علاقائی سلامتی کو دائو پر لگانے کے مترادف ہیں، دنیا بھارت کے جارحانہ عزائم کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔ ترجمان کامزید کہناتھاکہ پاکستان پرامن ملک ہے، تاہم ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، جنگی جنون کو ہوا دینے کی بجائے بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی اقدامات بند اور تشدد ختم کرے۔

Contact Details