Monday, May 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران 484 نئے کیسز، 2 اموات رپورٹ

پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران 484 نئے کیسز، 2 اموات رپورٹ
September 6, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کیسز میں واضح کمی آنے لگی۔ گزشتہ روز 484 نئے کیسز اور کم ترین 2 اموات رپورٹ ہوئیں۔ 2 لاکھ 85 ہزار 898 مریض صحتیاب ہوگئے۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 6 ہزار کے قریب رہ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 484 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 2 افراد  جاں بحق ہو گئے۔ ملک بھر میں اموات کی تعداد 6342 تک  پہنچ گئی۔ ترجمان کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 898 جبکہ فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 269 رہ گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 509 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 483، پنجاب میں 97 ہزار 166، کے پی کے میں 36 ہزار 591، بلوچستان میں 13 ہزار 229، اسلام آباد میں 15 ہزار 734، آزاد جموں و کشمیر میں 2327 اور گلگت بلتستان میں 2979 ہے۔ ترجمان کے مطابق  گذشتہ روز 25 ہزار 384 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 27 لاکھ 57 ہزار 709 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1912 ہے ۔۔۔۔ جبکہ اس وقت 1  ہزار 25 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔