Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 747 نئے کیسز رپورٹ، 9 افراد جاں بحق

پاکستان میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 747 نئے کیسز رپورٹ، 9 افراد جاں بحق
August 15, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 747 نئے کیسز رپورٹ جبکہ 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 2 لاکھ 65 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوگئے۔ ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 16 ہزار 261 رہ گئی۔ 149 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 747 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں اب تک 6162 اموات ہوچکی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2  لاکھ 65 ہزار 624 ہے جبکہ کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 16 ہزار 261 رہ گئی  ہے۔ این سی او سی ترجمان کے مطابق ملک بھر میں مجموعی  کیسز کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 47 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں سب سے زیادہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 632، پنجاب میں 95 ہزار 203، کے پی کے میں 35 ہزار 91، بلوچستان میں 12 ہزار 144، اسلام آباد میں 15 ہزار 346، آزاد جموں و کشمیر میں 2179 اور گلگت بلتستان میں 2452 ہے۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 722 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 22 لاکھ 53 ہزار 131 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ ‏‏اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1859 ہے۔ ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں، جبکہ 149 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔