پاکستان میں کورونا کے وار سے مزید پانچ افراد زندگى کى بازى ہار گئے


پاکستان ، کورونا ، وار ، پانچ افراد ، زندگى ، بازى ، ہار
۰۹ اپریل, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۹ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کے وار نہ تھمے۔ مزید پانچ افراد زندگى کى بازى ہار گئے جس کے بعد اموات 63 ہو گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 248 نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریض چار ہزار 322 ہو گئے۔

سندھ، کے پی میں 20، 20 پنجاب 17، اسلام آباد 1، بلوچستان 2، گلگت بلتستان 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں سب سے زیادہ کورونا کيسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد تعداد 2171 تک جا پہنچى ۔ سندھ میں کورونا کيسز کى تعداد بڑھ کر 1036 ہو گئى۔ خیبرپختونخواہ میں کورونا وائرس کے 560 کيسز ہو گئے۔ بلوچستان میں 212 اور اسلام آباد میں 102 کيسز ہو گئے۔ آزاد کشمیر میں 28 اور گلگت بلتستان میں کیسز کی تعداد 213 ہو گئی۔ 572 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز